نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بہاولنگر:بااثرزمینداروں کابچےپرکتےچھوڑنےکامعاملہ،دنیانیوزکی خبرپرایکشن
  • بریکنگ :- بہاولنگر:2زمینداروں کےخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار،دوسرافرار،پولیس
  • بریکنگ :- بہاولنگر:ڈی پی اوظفربزدارکی اسپتال آمد،بچے کی عیادت کی،ترجمان پولیس
Coronavirus Updates

ورلڈ کپ سکواڈ کے پلیئرز کی ناقص کارکردگی،تبدیلی متوقع

ورلڈ کپ سکواڈ کے پلیئرز کی ناقص کارکردگی،تبدیلی متوقع

دنیا اخبار

نیشنل ٹی ٹونٹی میں اعظم ، خوشدل ، صہیب،آصف کی کارکردگی پر بورڈ کو تشویش وزیر اعظم بھی سکواڈ سے ناخوش، چیئرمین پی سی بی کو تبدیلی کی ہدایت کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص پرفارمنس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش، چیئرمین پی سی بی کو سکواڈ میں تبدیلی اور نظر ثانی کی ہدایت کردی۔رمیز راجہ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم خان، خوشدل شاہ، صہیب مقصود اور آصف علی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم اصل درد سر سکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بیٹسمینوں کا تسلسل کے ساتھ نہ کھیلنا بنا ہوا ہے ۔فخر زمان ،شرجیل خان،شعیب ملک، شاہنواد دھانی،سرفراز احمد اور عثمان قادر کے نام شمولیت کیلئے زیر غور ہیں۔ قومی ورلڈ کپ سکواڈ میں 10 اکتوبر تک تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ تین اکتوبر کو مکمل ہوگا جس کے بعد رمیز راجہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان سے مشاورت کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement