نیشنل ٹی ٹونٹی،تین ٹیموں نے لون پلیئرز کا انتخاب کر لیا

نیشنل ٹی ٹونٹی،تین ٹیموں نے لون پلیئرز کا انتخاب کر لیا

نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں نے اپنے لون کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور،راولپنڈی (سپورٹس رپورٹرز) راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک تین ٹیموں نے پانچ لون کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔ پانچوں کھلاڑی اب ٹورنامنٹ کے بقیہ پچیس میچز میں اپنی نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔بلوچستان سے عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب سے آئے )،سہیل اختر (ناردرن سے آئے ) اور محمد محسن (کسی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے )، سنٹرل پنجاب سے ثمین گل (خیبرپختونخوا سے آئے )، سدرن پنجاب میں اسامہ میر (کسی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے ) شامل ہوں گے ۔ بلوچستان نے عبداللہ شفیق اور سہیل اختر کو سکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ بلوچستان نے یاسر شاہ کی جگہ محمد محسن کو شامل کرلیا ہے۔ دوسری طرف سنٹرل پنجاب نے فاسٹ باؤلر ثمین گل کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔ اُدھر سدرن پنجاب نے لیگ سپنر اسامہ میر کو شامل کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں