سی این ایس ہاکی:دفاعی چیمپئن نیشنل بینک اور واپڈا آج فائنل میں مقابل

سی این ایس ہاکی:دفاعی چیمپئن نیشنل بینک اور واپڈا آج فائنل میں مقابل

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک اور واپڈا نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں واپڈا نے پاکستان نیوی کو تین،صفر سے شکست دی۔فاتح ٹیم کیلئے علیم عثمان، مرد میدان مبشرعلی اور عتیق ارشد نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک نے ماڑی پیٹرولیم کو کپتان ابوبکر محمود کے دو گولز کی بدولت دو،صفر سے مات دی تاہم فاتح ٹیم کے گول کیپر مظہر عباس کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج نیشنل بینک اور واپڈا کے درمیان ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف امجد خان نیازی ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں