سندھ وومین کپ انٹر سٹی سپر لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سندھ وومین کپ انٹر سٹی سپر لیگ  کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سندھ وومین کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

حیدرآباد(نمائندہ دُنیا) جب گروپ اے سے اے آر وومین کرکٹ اکیڈمی جبکہ گروپ بی سے وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی نے لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری لیگ میچ میں اے آر وومین کرکٹ اکیڈمی نے فزیکل اسپورٹس کالج سکھر کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے اور گروپ بی میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی نے خیرپور وومین کرکٹ اکیڈمی کو سات وکٹوں سے مات دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں