قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے 46 ویں ایڈیشن کا یکم اکتوبر سے آغاز

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے 46 ویں ایڈیشن کا یکم اکتوبر سے آغاز

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے 46 ویں ایڈیشن کا یکم سے گیارہ اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں انعقاد کیا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جس میں محمد آصف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ 56 کیوئسٹس کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔گزشتہ روز کراچی جمخانہ میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر جاوید کریم نے بتایا کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم دو لاکھ بہتر ہزار روپے ہو گی جس میں سے فاتح کیوئسٹ کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ سات فریمز، پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل نو فریمز، سیمی فائنل گیارہ اور فائنل میچ تیرہ فریمز پر مشتمل ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں