روی بوپارا نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دیدیا

روی بوپارا نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دیدیا

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوں گی۔روی بوپارا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں