ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ یہ تین میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے ۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں