انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
طیب اسلم ، آگسٹ ڈسورڈ ،مصطفی ال سیرٹی اور ہنری لیونگ کامیاب ہو گئے
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کے ایونٹ میں طیب اسلم ، آگسٹ ڈسورڈ فرانس ،مصطفی ال سیرٹی مصر اور ہنری لیونگ ہانگ کانگ نے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں فیروز ابوالخیر،سلمیٰ الطیب،نادین کوٹب مصر اورمیری سٹیفن فرانس نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں مردوں کی کوارٹر فائنل میچز میں طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی تسز کووان کوتین۔ایک سے ،فرانس کے کھلاڑی آگسٹ ڈسورڈ نے پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کوتین۔دو سے ،مصر کے کھلاڑی مصطفی ال سرٹی نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی میکس لی کوتین۔صفرسے شکست دیکرجبکہ ہانگ کانگ کے کھلاڑی ہنری لیونگ نے مصر کے کھلاڑی کریم الحمامی کے خلاف واک اوورملنے پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔