ایمی ہنٹر نئے اعزاز پر فائز
آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر اپنی 16ویں سالگرہ کے روز ون ڈے سنچری بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اس اعزاز کی حامل سب سے کم عمر ویمن کرکٹر بن گئیں
بلفاسٹ (سپورٹس ڈیسک)بلفاسٹ کی سکول گرل نے زمبابوے کیخلاف 121رنز بنا کر بھارت کی میتھالی راج کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے یہ کارنامہ جون 1999ء میں 16سال اور 205 روز کی عمر میں انجام دیا تھا ۔