نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ن لیگ ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگاتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدناووٹ کوعزت دیناہے؟فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ اداروں کوبلیک میل کررہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بعدمیں پتہ چلتاہےیہ ساری ویڈیوزجعلی تھیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ لوگوں کولالچ دےکرالیکشن لڑتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سیاست مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکےبس کی بات نہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوای وی ایم سےگھبراہٹ ہوتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- عمران خان کاپورےپاکستان میں ووٹ ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مریم نوازنےکہامیری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بعدمیں پتہ چلامریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپےکی جائیدادہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- یہ سب سیاسی بونےہیں،وزیراطلاعات فوادچودھری
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی بینظیرکی نہیں آصف زرداری اوربلاول کی پارٹی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- آپ کےکرتوتوں کی وجہ سےآج پاکستان مشکلات کاشکارہے،فوادچودھری
Coronavirus Updates

ایشیا کپ 2023کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

 ایشیا کپ 2023کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

دنیا اخبار

دبئی میں اے سی سی میٹنگ ، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا پاکستان میں ایشیا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا،ایشین ٹیمیں پاکستان کھیلنے آئینگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا۔اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔دبئی میں گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے ۔ پاکستان میں ہونیوالا ایشیا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا۔ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement