انڈین ویلز ماسٹرز:گریگور ڈیمٹروف سیمی فائنل میں داخل

انڈین ویلز ماسٹرز:گریگور ڈیمٹروف سیمی فائنل میں داخل

کیمرون نوری بھی فتحیاب،ویمنز سنگل مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

انڈین ویلز(اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز کے مینز سنگل کوارٹر فائنل مرحلے میں کامیابی کی بدولت بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف اور برطانیہ کے کیمرون نوری نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نمبر 23 سیڈ گریگور ڈیمٹروف نے نمبر آٹھ سیڈ پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز کو تین،چھ،چھ،چار اور سات،چھ سے جبکہ نمبر 21 سیڈ کیمرون نوری نے نمبر گیارہ سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین کو چھ،صفر اور چھ،دو سے ٹھکانے لگا دیا۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی جب لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں نمبر اکیس سیڈ اسپین کی پاؤلا بدوسا گیبرٹ نے نمبر دس سیڈ جرمن حریف اینجلیک کیربر کو چھ،چار اور سات،پانچ جبکہ نمبر بارہ سیڈ تیونس کی اونس جیبیور نے ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو سات،پانچ اور چھ،تین سے ٹھکانے لگا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں