لیگ اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

لیگ اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) جس میں ممتاز عالمی اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی اور عبدالقادر کو قومی ہیرو قرار دیا۔تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود،قومی کپتان بابراعظم، وسیم اکرم، جاوید میانداد، مشتاق احمد، عامر سہیل اور سلمان بٹ بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ لیگ اسپنر نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جبکہ سرفراز نواز اور اقبال قاسم نے بھی عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا۔عالمی اسٹارز مائیکل ہولڈنگ، رچی رچرڈسن، محمد اظہرالدین اور مدن لال ویڈیو لنک پر تقریب میں شریک ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں