کرٹس کیمفر کی ہیٹ ٹرک ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی
ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک) وہ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے باؤلر ہیں۔ابوظہبی میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لیں۔ اس سے قبل لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ راشد خان نے آئرلینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔