سکس اے سائیڈ فٹ سال ڈوڈہ ایف سی نے ٹائٹل جیت لیا
اسپورٹس اینڈ ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام سکس اے سائیڈ فٹ سال بوائز ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈوڈہ ایف سی نے گلشن سوکر کو تین،دو سے مات دے کر ٹائٹل جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مہمان خصوصی سیف اللہ بلیدی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ونر اور رنرز اپ ٹرافیاں دیں جبکہ ڈوڈہ ایف سی کے عبید بہترین کھلاڑی اور مسرت بہترین گول کیپر جبکہ گلشن سوکر کے عاشر ٹاپ اسکورر قرار پائے ۔