ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ، نمیبیا ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار کامیاب، نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرایا

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے اہم میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نمیبیا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب، نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وائز نے گرہارڈ کے ساتھ 93 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور پھر جے جے سمٹ کے ساتھ 21 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔ ڈیوڈوائزنے ناقابلِ شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں