بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا:انضمام الحق

بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا:انضمام الحق

بیٹنگ میں شروع سے ہی اچھا کھیل کر حریف کو دباؤ میں رکھیں، سابق کپتان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا، بیٹنگ میں شروع سے ہی اچھا کھیل کر حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاداب خان، شعیب ملک اور محمد حفیظ کا رول اہم ہوگا، جتنا ہمارے کھلاڑیوں نے یو اے ای میں کرکٹ کھیلی، کسی اور ٹیم نے نہیں کھیلی ہوگی۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم اب متوازن ہے اچھی کارکردگی دیکھنے میں آئے گی، پلیئرز کی فارم کے ساتھ بطور ٹیم بھی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے ۔ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے ، پاور ہٹرز ہر میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکتے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں