سکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12سالہ بچی کے چرچے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا ڈاونی کو دنیا بھر سے داد مل رہی ہے
دبئی(سپورٹس ڈیسک)سکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا ڈوانی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں سکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے ، بورڈ نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔