کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ورلڈ کپ میچز نہیں کھیلوں گا:مورگن

کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ورلڈ کپ میچز نہیں کھیلوں گا:مورگن

میں نے کم رنز بنائے ہیں لیکن میری کپتانی اچھی رہی ہے ،انگلش قائد کی گفتگو

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ اگر انہوں نے ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی تو وہ خود کو ڈراپ کرنے کے لیے تیار ہوں گے ۔آن لائن کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ہمیشہ ایک آپشن ہو سکتا ہے ، میں ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے راستے میں نہیں آؤں گا۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے کم رنز بنائے ہیں لیکن میری کپتانی اچھی رہی ہے ۔ میں ہمیشہ دونوں کو الگ الگ لے کر چلا ہوں اور دونوں کو الگ الگ چیلنجز کی طرح لیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باؤلر نہ ہونے اور عمر میں تھوڑا زیادہ ہونے کی وجہ سے میں فیلڈ میں زیادہ نہیں کر پا رہا۔ مجھے بطور کپتان اپنا کردار اچھا لگتا ہے ۔ مورگن کے مطابق جہاں تک میری بیٹنگ کا تعلق ہے ، میں یہاں نہ ہوتا اگر میں نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی ہوتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں