پاکستان شاہینز کی پیسر عاکف جاوید کے بغیر سری لنکا روانگی

پاکستان شاہینز کی پیسر عاکف جاوید کے بغیر سری لنکا روانگی

پاکستان شاہینز کا 25 رکنی اسکواڈ سعود شکیل کی زیر قیادت دو فور ڈے اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے کولمبو پہنچ گیا جو 28 اکتوبر سے کینڈی میں پہلا فور ڈے میچ کھیلے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ کے بعد کولمبو روانہ ہونے والے جتھے میں بائیں ہاتھ کے پیسر عاکف جاوید شامل نہیں تھے جن کو مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث اسکواڈ کے ساتھ روانگی کا موقع نہیں مل سکا جبکہ باقی تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے نتائج منفی آئے ہیں۔عاکف جاوید دورے کے تین ون ڈے میچوں کیلئے منتخب ہوئے تھے البتہ وقت کی کمی کے سبب ان کا متبادل دورے پر بھیجنے کے بجائے ٹیم انتظامیہ کو اختیار دے دیا گیا کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے کسی ایک فاسٹ بالر کو عاکف جاوید کی جگہ منتخب کرلیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں