قائداعظم ٹرافی:عابد علی اور عمران بٹ کی سنچریوں سمیت بیٹرز کا غلبہ

قائداعظم ٹرافی:عابد علی اور عمران بٹ کی سنچریوں سمیت بیٹرز کا غلبہ

ملکی کرکٹ کے صف اول کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ کے پہلے روز عابد علی اور عمران بٹ کی سنچریوں سمیت بیٹرز کا غلبہ رہا اور تین میچوں میں کوئی بالر ایک سے زائد وکٹ نہ لے سکا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کیخلاف تین وکٹوں پر 289 رنز بنائے جس میں عابد علی 132اور احمد شہزاد 63 رنز بنا سکے جبکہ حسین طلعت 46 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم پر بلوچستان نے سندھ کیخلاف عمران بٹ کے 104 اور امام الحق کے 97 رنز سمیت چار وکٹوں پر 253رنز بنائے جبکہ عبدالواحد بنگلزئی 32 پر ناقابل شکست ہیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر خیبر پختونخوا نے ناردرن کیخلاف صاحبزادہ فرحان کے 71 اور اسراراللہ کے 50 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں پر 240 رنز بنائے جبکہ کپتان افتخار احمد 50 پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں