کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب کی کامیابی
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں پانچویں راؤنڈ کے اختتامی روز سینٹرل پنجاب نے محمد علی کی میچ میں 9 اور نثار احمد کی سات وکٹوں کے سہارے سدرن پنجاب کو دس وکٹوں سے ہرا کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)شیخوپورہ میں ناردرن اور خیبر پختونخوا جبکہ فیصل آباد میں سندھ اور بلوچستان کے درمیان مقابلہ بلا نتیجہ رہا۔خیبر پختونخوا کے وقار احمد 220،عامر عظمت 101،سندھ کے صائم ایوب 185 اور بلوچستان کے عظیم گھمن 108 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔