فائیو اے سائیڈ نیشنل وومین ہاکی چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

فائیو اے سائیڈ نیشنل وومین ہاکی چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومین ہاکی چیمپئن شپ واپڈا نے پنجاب کلرز کو چار،صفر سے شکست دے کر جیت لی جبکہ ریلویز نے تیسری اور پاکستان آرمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے واپڈا کی کپتان کو ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جبکہ رنرز اپ ٹیم پنجاب کلرز کو تین لاکھ اور ریلویز کو دو لاکھ روپے کا انعام ملا اور تمام کھلاڑیوں کو میڈلز بھی پہنائے گئے ۔پنجاب کلرز کی کپتان سدرہ حاکم بہترین کھلاڑی اور طاہرہ اسلم بہترین گول کیپر قرار پائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں