انڈین ویلز ماسٹرز:کیمرون نوری کے کیریئر کی یادگار فتح
کیلیفورنیا میں ٹائٹل جیتنے والے اولین برطانوی،پاؤلا بدوسا ویمنز ٹرافی پر قابض
انڈین ویلز(اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں منعقدہ انڈین ویلز ماسٹرز کے مینز سنگل فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی کو تین،چھ، چھ، چار اور چھ،ایک سے شکست دے کر کیریئر کی سب سے بڑی اور یادگار فتح کا سامان کرلیا جو کیلی فورنیا میں ٹائٹل جیتنے والے اولین انگلش پلیئر بھی قرار پائے ہیں۔دوسری اے ٹی پی ٹرافی جیت کر کیمرون نوری نے تازہ ٹینس رینکنگ میں 16 ویں پوزیشن بھی حاصل کرکے اے ٹی پی فائنلز میں نشست کی امید بھی روشن کرلی ہے ۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل فائنل میں نمبر اکیس سیڈ اسپین کی پاؤلا بدوسا گیبرٹ نے نمبر ستائیس سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو تین گھنٹے پر مشتمل مقابلے میں سات،چھ،دو،چھ اور سات،چھ سے مات دے کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔وہ اسپین کی پہلی کھلاڑی ہیں جن کو کیلیفورنیا میں ٹائٹل جیتنے کے اعزاز کے ساتھ ورلڈ رینکنگ میں تیرہویں پوزیشن بھی مل گئی۔