بلیک لائیوز میٹرز مہم پراختلاف،ڈی کوک ٹیم سے باہر

بلیک لائیوز میٹرز مہم پراختلاف،ڈی کوک ٹیم سے باہر

نسلی امتیاز کیخلاف جاری مہم ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘نے جنوبی افریقی ٹیم کو تقسیم کردیا جہاں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)جب پروٹیز بورڈ کی ہدایات پر عمل سے انکار کرتے ہوئے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ہی دستبردار ہو گئے ۔جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بفوما کا ٹاس سے قبل کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کوک نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عدم دستیابی ظاہر کی ہے البتہ کوئنٹن ڈی کوک نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا جو شدید مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں کیونکہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے منیجر اور ٹیم انتظامیہ سے اس بابت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں