وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنی کرکٹ کا فلسفہ بیان کردیا

وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنی کرکٹ کا فلسفہ بیان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں سوچتے مگر انہوں نے ایک فلسفے کے تحت اپنی کرکٹ کو تین حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)اپنی پریکٹس پر اعتماد اور قوم کیلئے اچھی کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان کی توجہ کا مرکز سب سے مختلف اور مشکل پریکٹس ہے کیونکہ انضمام الحق بھی یہی مشورہ دیتے تھے کہ سب سے مشکل پریکٹس کرو اور وہ ان کی بات پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم ان کے خلاف کیا پلان بنا سکتی ہے اس پر فوکس کرنے کے ساتھ وہ خود کو ذہنی طور پر بھی تیار کرتے ہیں جبکہ تیسری اور اہم چیز ایمانداری ہے جس کو بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ میں شامل کرلیا جائے تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں