لینڈل سمنز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیسری سست ترین بیٹنگ
ویسٹ انڈیز کے افتتاحی بیٹر لینڈل سمنز نے جنوبی افریقہ کیخلاف 45.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 35 بالز پر صرف 16رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیسری سست ترین بیٹنگ کا ریکارڈ بنا ڈالا
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)واضح رہے کہ مختصر فارمیٹ کی مینز کرکٹ میں بنگلہ دیش کے الوک کپالی نے دو ہزار سات میں جنوبی افریقہ کیخلاف 40.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 35 گیندوں پر 14 جبکہ اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق نے بھی دفو ہزار سات میں پاکستان کیخلاف 45.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 31 بالز پر 14 رنز بنائے تھے ۔