پریشر میں زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتا ہوں،شاہین آفریدی

پریشر میں زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتا ہوں،شاہین آفریدی

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی اعزاز لہٰذا بہترین کرکٹ کھیلوں گا،فاسٹ بالر

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پریشر میں زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی چونکہ ایک اعزاز ہے لہٰذا وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے ۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر انٹرویو کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ جب دباؤ آتا ہے تو ان کی کارکردگی خود ہی اچھی ہو جاتی ہے جس کا فائدہ قومی ٹیم کو پہنچتا ہے ۔بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں آمد سے قبل انہوں نے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی تھی کیونکہ وہ بہت جلد گرین شرٹس اسکواڈ میں منتخب ہو گئے تھے لیکن وہ ہمیشہ سے ہی شاہد آفریدی کے مداح رہے اور ان کی خواہش تھی کہ دس نمبر کی جرسی زیب تن کریں۔اس دوران عماد وسیم اور محمد حفیظ سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں اور پاکستانی بالنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلانڈر نے بھی شاہین آفریدی کو ان کی عمدہ کارکردگی اور موثر بالنگ پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں