نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہارتا وہی ہے جو ہار کو مانتا ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- اقلیتوں کوتحفظ دیناریاست مدینہ کالازمی جزوہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- پنجاب کے 40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز ووٹوں سے ہوگا، شیخ رشید
  • بریکنگ :- مسیحی برادری کےلوگ محنت کش ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے، شیخ رشید
  • بریکنگ :- عمران خان کی حکومت میں اقلیتوں کیخلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی،شیخ رشید
Coronavirus Updates

ٹی20ورلڈچیمپئن ویسٹ انڈیز کیلئے اعزاز کا دفاع مشکل

ٹی20ورلڈچیمپئن ویسٹ انڈیز کیلئے اعزاز کا دفاع مشکل

دنیا اخبار

8وکٹوں پر 143رنز بنا کرمسلسل دوسری شکست سے دوچار،ایون لوئیس کے 56رنز ، پریٹوریس کے 3 اور مہاراج کے 2 شکار مارکرم کی ففٹی ، ڈیر ڈوسین کے ناقابل شکست43رنزبھی 8 وکٹوں سے فتح کی ضمانت،نورٹی کفایتی باؤلنگ پر مرد میدان

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کیلئے اعزاز کا دفاع کٹھن ہو گیا جو 8 وکٹوں پر 143رنز بنا کر مسلسل دوسری شکست سے دوچار ہو گئی،ایون لوئیس 56اور کیرون پولارڈ 26رنزبنا سکے ، پریٹوریس کے تین اور مہاراج کے 2شکاروں نے کام کر دکھایا، جواب میں ایڈن مارکرم51اور ریسی فان ڈیر ڈوسین 43رنزپر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ریزا ہینڈرکس کے 39رنزبھی 8 وکٹوں سے فتح کی ضمانت ثابت ہوئے ،اینریچ نورٹی کفایتی باؤلنگ پر مرد میدان قرار پائے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے اٹھارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ سنبھالی تو ایون لوئیس اور لینڈل سمنز نے گیارہویں اوور تک 73رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کردیا مگر تین چوکوں اور چھ چھکوں سمیت 56رنز بنا کر ایون لوئیس اور 12 پر نکولس پوران کی واپسی ہوئی تو ویسٹ انڈین بیٹنگ پریشر میں آگئی۔ ایک اینڈ سنبھالنے والے لینڈل سمنز 35 بالز پر 16اور کرس گیل بھی 12رنز بنا کر چلتے بنے تو اس کے بعد کپتان کیرون پولارڈ ہی 26 رنز کا اضافہ کر سکے اور11 رنز کے فرق سے 4 وکٹیں گنوا کر ویسٹ انڈین ٹیم 8وکٹوں پر 143رنز ہی بنا سکی۔ ڈوین پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینریچ نورٹی نے چار اوورز میں 14رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر مرد میدان کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا۔جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کو پہلے اوور میں جھٹکا لگا جب کپتان ٹیمبا بفوما دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے لیکن ریزا ہینڈرکس نے 39رنز بنا کر ریسی فان ڈیر ڈوسین کیساتھ سکور دسویں اوور میں 61تک پہنچایا اور پھر ایڈن مارکرم کی آمد ہوئی تو انہوں نے ریسی فان ڈیر ڈوسین کیساتھ مل کر 19ویں اوور میں 8 وکٹوں سے فتح کے شادیانے بجا دیئے ۔ ایڈن مارکرم دو چوکوں اور چار چھکوں سمیت 51اور ریسی فان ڈیر ڈوسین تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسرے میچ میں پہلی فتح دلادی مگر گروپ ون کی چھ ٹیموں میں ویسٹ انڈیز اختتامی نمبر پر جا پہنچی جس کو ابھی کئی اہم حریفوں سے مقابلہ کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement