اس وقت بنگلا دیش اچھی پوزیشن پر ہے ،حسن کا اعتراف

اس وقت بنگلا دیش اچھی پوزیشن پر ہے ،حسن کا اعتراف

پاکستانی ٹیم کے باؤلر حسن علی نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی

چٹاکانگ(سپورٹس ڈیسک)لٹن داس اور مشفق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی،دونوں کھلاڑیوں کی اننگز کی تعریف بنتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دن کے پہلے سیشن کے بعد گیند اچھا بیٹ پر آنے لگا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پچ کچھ سلو ہے ، اچھی باؤلنگ کرکے بریک تھرو لینے کی کوشش کریں گے ،اس وقت بنگلا دیش اچھی پوزیشن پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی اگلے روز آتے ہی وکٹ حاصل کریں،بنگلا دیش کو جلد محدود کرلیا تو ہمارے بیٹرز بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں