ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ سے متعلق انضمام کا انکشاف

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ سے متعلق انضمام کا انکشاف

میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی، سابق کپتان کی گفتگو

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ تھی، اگر آپ ٹاس کے موقع پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس پر دباؤ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج ان کے مقابلے بہت بہتر تھی، ایسا نہیں ہے کہ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت دباؤ میں تھا بلکہ روہت شرما خود دباؤ میں تھے ، یہ واضح تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی شدید دباؤ میں تھے ۔انضمام الحق کو لگتا ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ ٹیم شکست سے سنبھلنے میں ناکام رہی۔ پاکستان سے ہارنے کے بعد، بھارت پر اس قدر تنقید ہوئی کہ وہ مزید میچ ہارتے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں