گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد
بنگلا دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔