جونیئر ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

3-1سے کامیابی میں رضوان علی کی ہیٹ ٹرک،معین شکیل مرد میدان قرار

بھوبانیشور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ کے زیراہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دے کر دوسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر رضوان علی نے پنلٹی کارنرز پر تین گولز کی بدولت شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی تاہم نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے ۔پاکستان پول ڈی میں اپنا آخری میچ ارجنٹائن کیخلاف آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلے گا جسے کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے لازمی فتح درکار ہے ۔گزشتہ روز کالنگا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پول اے میچ میں ملائیشیا نے جنوبی افریقہ کو چار،تین اوربیلجیئم نے چلی کو تین ،صفر سے ہرا دیا اور دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئیں۔پول بی میں فرانس نے کینیڈا کیخلاف گیارہ،ایک اور بھارت نے پولینڈ کیخلاف آٹھ،دو سے کامیابی یقینی بنا کر لاسٹ ایٹ کیلئے نشست پکی کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں