اچھی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے:عابد علی

اچھی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے:عابد علی

قومی اوپنر عابدعلی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ابھی پوزیشن اچھی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں عابد علی کا کہنا تھا کہ آج کا دن اچھا رہا خاص کرعبد اللہ شفیق کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جنہوں نے اس پلان پر عمل کیا کہ کریز پر ٹھہرنا اور بری گیند کو چھوڑنا نہیں ہے ۔عابد علی کے مطابق دن کے اختتام پر گیند سپن اور گرپ ہونا شروع ہوگئی تھی مگر وہ سیشن ٹو سیشن پلاننگ کے تحت کھیلتے رہے اور اب پہلا ہدف 330 رنز کو عبور کر کے سبقت حاصل کرنا ہے جس کے بعد اپنی بہتر پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی اور ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں