کانپور ٹیسٹ میں بھارتی باؤلرز کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلٹ کر وار

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی باؤلرز کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلٹ کر وار

کانپور ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنے باؤلرز کی بدولت نیوزی لینڈ کیخلاف 9 وکٹوں کی موجودگی میں 63 رنز کی قیمتی برتری حاصل کرلی

کانپور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے گرین پارک پر تیسری صبح اپنی پہلی نامکمل اننگز کسی نقصان کے بغیر 129 رنز سے دوبارہ شروع کی تو دونوں اوپنرز نے عمدگی سے کھیلتے ہوئے سکور 151 رنز تک پہنچا دیا اور جب روی چندرن ایشوین نے 89 رنز بنانے والے ول ینگ کو برخاست کیا تو کپتان کین ولیم سن 18،روز ٹیلر 11 اور ہنری نکولس صرف دو رنز ہی بنا سکے تو دباؤ کے عالم میں ٹام لیتھم بھی سنچری سے قبل 95 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ٹام بلنڈیل 13،کائیل جیمی سن 23 اور راچین رویندرا بھی 13 رنز تک محدود رہے تو 82 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا کر کیویز کو 296 رنز پر اکتفا کرنا پڑا۔بھارت کیلئے اکشر پٹیل نے پانچ اور روی چندرن ایشوین نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔بھارت نے دن کے اختتام پر شبمان گل کی وکٹ ضائع کر کے 14 رنز بنائے ،ماینک اگروال چار اور چتیشور پجارا 9 رنزپر کھیل رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں