سکس اے سائیڈ فٹسال:ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹائٹل فتح
اسپورٹس اینڈ ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے ہونے والے انٹر کالجیٹ انوی ٹیشن سکس اے سائیڈ فٹسال کپ کی میزبان ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک ایم کو ایک،صفر سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پرنسپل ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج میڈم اربعہ جبین اور عدنان علی منیجر اسپورٹس اینڈ ٹیکنالوجیز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔