پاکستانی باڈی بلڈر کا ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل
پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا
ویلنشیا(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ سپین کے شہر ویلنشیا میں ہو رہی ہے ۔ میاں جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹیگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔چیمپئن شپ کے پہلے روز دو میڈل جیتنے والے جہانزیب کا تعلق لاہور سے ہے ۔