سست وکٹ سے اسپنر ز فائدہ اٹھا سکتے ہیں، شاہین آفریدی

سست وکٹ سے اسپنر ز فائدہ اٹھا سکتے ہیں، شاہین آفریدی

بنگلہ دیش کو جلدی آؤٹ کرکے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ،عابد علی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ساتھی بالرز کے ساتھ اچھی بالنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پانچ روزہ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ۔ شاہین آفریدی کے مطابق تمام بالرز کھیل میں رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وکٹ سست ہے جس کے باعث میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔ امید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد ی آؤٹ کرلیں گے ۔ اوپنر عابد علی کا کہنا تھا کہ سنچری بنانے کی خوشی ہے تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ مخالف ٹیم کی لیڈ کو زیادہ کم نہ کر سکے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی بالنگ کی۔بنگلہ دیش کو جلدی آؤٹ کرکے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وکٹ کی شکل تبدیل ہوئی ہے لہٰذا اسپنرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں، میچ کے چوتھے روز پچ قدرے مختلف ہوگی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب ایک جانب سے وکٹیں گریں تو دباؤ بڑھ گیا تھا تاہم کوشش یہی تھی کہ زیادہ دیر تک ٹھہر کر بیٹنگ کی جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں سنچری خوش آئند ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں