عالمی جونیئر ہاکی کپ ،پاکستان کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر
پری کوارٹرفائنل میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-4 گول سے شکست دی
کراچی (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پری کوارٹرفائنل میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3-4 گول سے شکست دی۔ برق رفتار کھیل میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ارجنٹائن جیسی کہنہ مشق ٹیم کو مشکل میں مبتلاء کئے رکھا۔ آٹھ سال بعد جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم نے ارجنٹائن ٹیم کو مقابلے کی ٹکر دی ،ارجنٹائن ٹیم کی جانب سے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ اور ارجنٹائن ٹیم کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پول ڈی میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایونٹ رینکنگ کے لئے آئندہ میچ میں پاکستان ایونٹ رینکنگ کے لئے امریکہ کے مدمقابل ہوگا۔پاکستان اورامریکہ کا میچ30 نومبر بمطابق پاکستان ٹائم 1:00 بجے دن ہوگا۔