کانپور ٹیسٹ، بھارت کا نیوزی لینڈ کیلئے 284 رنز کا ہدف

کانپور ٹیسٹ، بھارت کا نیوزی لینڈ کیلئے 284 رنز کا ہدف

مہمان ٹیم کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز

کانپور (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے کانپور ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 234 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف دے دیا۔ شیریاس آیئر 65 اور وردھیمن ساہا 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی اور کائل جیمسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنا لئے ۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ول ینگ تھے جنہیں روی چندرن ایشون نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹام لیتھم 2 اور ولیم سومرولی صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں