تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ، زین محمود نے میدان مارلیا

 تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ، زین محمود نے میدان مارلیا

نادر مگسی کی فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن

مظفر گڑھ،ملتان (سٹی رپورٹر،نیوزرپورٹر)ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل چھٹی تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی اس سال زین محمود نے میدان مار لیا انہوں نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں 195 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ چالیس سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 12 منٹ 2 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری جبکہ سابق چیمپئن نادر مگسی نے فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری پیئرڈ کی بی کیٹیگری میں اسد خان شادی خیل نے مقررہ کردہ فاصلہ2 گھنٹے 23منٹ 38 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سعود مجید نے 2 گھنٹے 25 منٹ 57 میں فاصلہ طے کرکے دوسری جبکہ نعمان سر انجام نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 26منٹ 38 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری پیئرڈ سی کیٹیگری میں ظہیر حسین شاہ نے اول محمد عثمان اقبال دوم جبکہ محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ ڈی کیٹیگری میں ظفر خان بلوچ نے اول عمر اقبال کانجو نے دوئم جبکہ بیورگ مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹگری میں تشنہ پٹیل نے پہلی جبکہ ماہم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں