ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز ،عابد علی چوتھے پاکستانی بلے باز
قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں
چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔ عابد علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں اپنی 24ویں اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ ٹیسٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سعید انور کے پاس ہے جنہوں نے20 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔