بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ:عابد

بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ:عابد

سنچری پر خوشی تاہم مزید خسارہ کم کرتا تو زیادہ فائدہ ہوتا،قومی ٹیسٹ اوپنر

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی باؤلنگ کی،بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پچ پر مختلف پیچز بنے ہوئے ہیں،سپنرز ان پیچز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میچ کے چوتھے روز پچ قدرے مختلف ہوگی،ایک اینڈ سے وکٹیں گریں تو مجھ پر بھی دباؤ بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ کوشش یہی تھی کہ زیادہ دیر کریز پر رہوں،سنچری پر خوشی ہے تاہم مزید خسارہ کم کرتا تو زیادہ فائدہ ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں