ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی کوچنگ کا عارضی سیٹ اپ ہو گا

 ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی کوچنگ کا عارضی سیٹ اپ ہو گا

ہوم سیریز میں یوسف کوبیٹنگ ،عمر گل کو باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ سیٹ اپ عارضی ہوگا۔مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ کام کر رہا ہے جب کہ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو عارضی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس میں باؤلنگ کوچ کا خالی عہدہ پر کرنے کے لیے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو وقتی طور پر قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہوگا، بیٹنگ اور باؤلنگ کے عارضی کوچز کی تعیناتی کی جائے گی اور پی سی بی نے تقرریوں کے حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں