سجاس اسپورٹس فیسٹول: میڈیا فرینڈز الیون کی کامیابی

سجاس اسپورٹس فیسٹول: میڈیا فرینڈز الیون کی کامیابی

ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے دوران خواتین صحافیوں کے درمیان اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) میڈیا الیون نے چار وکٹوں 33رنز بنائے جواب میں میڈیا فرینڈز الیون نے نویں اوور میں بغیر نقصان ہدف عبور کرلیا ۔افسانہ نے ناقابل شکست 24 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ وصول کیا۔ مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر غلام محمد ، انجینئر محفوظ الحق ، اصغر عظیم ، جاوید اقبال اور دیگر عمائدین موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں