نیو کراچی جمخانہ نے الشہزاد سی سی کو9 وکٹوںسے ہرادیا

 نیو کراچی جمخانہ نے الشہزاد سی سی کو9 وکٹوںسے ہرادیا

بدر جعفری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیو کراچی جمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)الشہزاد کلب نے 163رنز بنائے۔ ہجرت اللہ 56 ، زین33 اور منیب خان نے 23 رنز کئے ۔ عمار ریاض نے چار ، بصیر شاہ اور حسن احمد نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں نیو کراچی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر عبورکرلیا ۔صدیق جمال نے ناقابل شکست 94 اور وجیہہ فاروق نے 57رنز کئے سجاد رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں