ٹیبل ٹینس :آرمی سپر اسٹارز اور آرمی پینتھرز کی فائنل میں رسائی

 ٹیبل ٹینس :آرمی سپر اسٹارز اور آرمی پینتھرز کی فائنل میں رسائی

آرمی سپر اسٹارز اور آرمی پینتھرز نے ٹیبل ٹینس چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسلامیہ کلب پرپہلے سیمی فائنل میں آرمی سپر اسٹارز نے گراؤنڈ زیرو کو تین، ایک سے شکست دی۔ حور فواد کو صائم عدنان کیخلاف شکست ہوئی۔ فیضان ظہور نے بسمہ فریال کو تین، صفر سے ہرایا۔ عبید شاہ نے نعمان کیخلاف تین ،ایک سے کامیابی حاصل کی۔ فیضان ظہور نے صائم عدنان کو تین، ایک سے زیر کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آرمی پینتھرز نے مارخور سوات اکیڈمی کو ہرادیا۔کیف ریاض نے ثمن فواد کو تین، صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ حائقہ حسن کو شاہ خان کیخلاف شکست ہوئی۔ آہل شاہ نے عثمان خان کو تین، صفر سے ہرایا۔ کیف ریاض کو شاہ خان کیخلاف تین، صفر سے شکست ہوئی۔ حائقہ حسن نے ثمن فواد کو تین، دو سے قابو کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں