نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرتے قدم ڈگمگانے لگے
پہلے ٹیسٹ میںبھارت نے 284 کا ٹارگٹ دیا،کیوی ٹیم چار رنز پر ایک وکٹ سے محروم
کانپور (اسپورٹس ڈیسک) بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 284رنز کا ہدف دے دیا۔ کیوی ٹیم نے میچ کا چوتھا دن ختم ہونے تک دوسری اننگز میں چار رنز پر ایک وکٹ کھو دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارتی ٹیم نے ایک وکٹ پر 14رنز کے ساتھ کھیل دوبارہ شروع کیا تاہم مجموعی اسکور جب سات وکٹوں پر 234رنز تک پہنچا تو دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا اعلان کیاگیا۔شریاس ائر65اور وریدھمان ساہا 61رنز پر نمایاں رہے ۔ ٹم ساؤتھی اور کائیل جیمی سن نے تین ، تین وکٹیں لیں۔ جواب میںنیوزی لینڈ نے 284رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ پر چار رنز بنا لئے تھے اور اسے آج میچ کے آخری دن جیت کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں۔ ول ینگ دو رنز بنا سکے ۔ ٹام لیتھم دو اور ولیم سمر ویل صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ روی چندرن ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔