شاہین آفریدی کے چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 5 شکار

 شاہین آفریدی کے چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 5 شکار

چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس طرح انہوں نے چوتھی بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔بنگلا دیش کے خلاف 5وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور تمام قومی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ باؤلر کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹنرشپ میں باؤلنگ کرنا پسند ہے لیکن حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مزہ ہی الگ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں