دوسرے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے فاتح محمد وسیم کی وطن واپسی

دوسرے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے فاتح محمد وسیم کی وطن واپسی

رمضان المبارک سے قبل ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرنا چاہتا ہوں،پروفیشنل باکسر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دو مرتبہ ڈبلیو بی سی کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے واحد پاکستانی پروفشنل باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے جن کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرنا چاہتے ہیں۔محمد وسیم کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے مداحوں اور دوست و احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔کولمبین حریف رابرٹ بریرا کو زیر کر کے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ کے اہل محمد وسیم کے مطابق انہیں ٹائٹل جیتنے کی بہت زیادہ خوشی ہے کیونکہ اس اعزاز کے حامل اولین ایشیائی باکسر بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ فائٹ کے بعد انہیں اکیس ٹانکے آئے مگر وہ آئندہ چند ماہ میں اپنے ٹائٹل کا ملک میں ہی دفاع کریں گے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی اسپورٹس نے انہیں کامیابی فون کیا مگر سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے نظر انداز کیا اور ایسا لگتا ہے کہ اسپورٹس مین وزیراعظم کے دور میں کھیل تنزلی کا شکار ہیں۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی افراد کیلئے نہیں بلکہ پاکستانی جھنڈے کی خاطر فتوحات حاصل کرتے ہیں لیکن پاکستان میں اسپانسرشپ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مزید باکسرز سامنے نہیں آتے ۔اس موقع پر محمد وسیم نے اپنا ٹائٹل مشکلات سے دوچار کشمیری بھائیوں کے نام کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں