میسی نے ریکارڈساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

میسی نے ریکارڈساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

پیرس سینٹ جرمین اور ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی نے ریکارڈ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ بیلن ڈی اور جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک)34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا فٹ بال کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ،کوپا امریکا میسی کے کیرئیر کا پہلا بین الاقوامی اعزاز تھا۔ میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے ہیں۔ انہوں نے 28 گول بارسلونا کیلئے ، 4 پیرس سینٹ جرمین کیلئے اور 8 ارجنٹائن کیلئے کئے ۔بائرن میونخ کے سٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی دوسرے نمبر پر رہے ، بارسلونا کی کپتان ایگزیا پوٹیلاز بہترین ویمن فٹبالر قرار پائیں۔ایوارڈ جیتنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے میں نے سوچا کہ یہ آخری بار مل رہا ہے اس کے بعد لوگ مجھ سے پوچھنے لگے کہ میں کب ریٹائر ہونے جا رہا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں